مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی نوجوانوں کے احتجاجی مظاہرے اب سوئٹزرلینڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران زیورخ اور بازل کے شہروں میں رات گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بعض علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج یورپ کے مختلف ممالک، جن میں فرانس، البانیہ، پرتگال اور جرمنی شامل ہیں، میں جاری مظاہروں کے تسلسل میں نسلِ زیڈ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چہرے ڈھانپے ہوئے نامعلوم افراد نے کوڑے دانوں اور موٹر سائیکلوں کو استعمال کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں اور اہلکاروں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور انہیں آگ لگا دی۔
ان واقعات کے باعث گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔
آپ کا تبصرہ